پڈوچیری،22 فروری پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی پیر کو اسمبلی میں اکثریت ثابت نہیں کرسکے۔
وزیر اعلیٰ نارائن سامی اعتماد ووٹ کی تحریک پیش کرنے کے بعد تقریباًایک گھنٹہ تک ایوان سے خطاب کیا اور پھر تمام ممبروں کے ساتھ واک آؤٹ کر گئے۔
اس کے بعد اسمبلی اسپیکر وی شیوکولانتھو نے اعلان کیا کہ مسٹر نارائن سامی کی جانب سے پیش تحریک عدم اعتماد کا ووٹ گرگیا ہے اور ان کی حکومت اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ایوان کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔