واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔









