برلن، 05 ستمبر (یو این آئی) جرمنی کی تیسری بڑی ریاست باویریا کے دارالحکومت میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب جمعرات کو ایک بندوق بردار نے فائرنگ کر دی۔
کان پبلک براڈکاسٹر کے مطابق حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
وزارت خارجہ کے دفتر کے مطابق حملے میں سفارت خانے کا کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں قونصلیٹ کے قریب شدید فائرنگ دیکھی جا رہی ہے۔ اسرائیلی سفارت خانہ شہر کے نازی دور کی تاریخ کے ایک میوزیم کے قریب واقع ہے۔
یہ حملہ 1972 کے میونخ اولمپکس دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق “52 سال قبل میونخ میں بھی ایسا ہی ایک حملہ ہوا تھا۔ اسرائیلی اولمپک ایتھلیٹس کو فلسطینی دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ کی یاد میں جمعرات کو قونصل خانہ بند کر دیا گیا۔