جموں: یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امر ناتھ جی یاترا کا پہلا قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ جمعہ کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر میں قائم دو بیس کیمپوں بالتل اور پہلگام کی طرف روانہ ہوا۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘امرناتھ جی یاتریوں کو جھنڈی دکھائی جو پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے ‘۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘یاتریوں کے محفوظ اور روحانی طور مکمل سفر کا خواہاں ہوں بابا امر ناتھ سے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی’۔
دریں اثنا ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کمیپ جموں سے پہلا قافلہ جمعہ کی صبح کشمیر کی طرف روانہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ 3 ہزار 4 سو 88 یاتریوں پر مشتمل یہ پہلا قافلہ 164 گاڑیوں میں روانہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 1491 یاتری بالتل بیس کیمپ جبکہ 1997 یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے ۔عہدیدار نے بتایا کہ یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔معلوم ہوا ہے کہ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔
Amarnath Yatra 2023 Cost: यात्रियों के पास जरूर होने चाहिए ये चार चीजें, जानिए यात्रा का कितना है खर्चा? #amarnathyatra2023 #amarnathyatra #jammukashmir #religion #lordshiva #अमरनाथयात्रा #जम्मूकश्मीर #धर्म #भगवानशिव #howto #muslim https://t.co/OgDRhU5S3l
— Oneindia Hindi (@oneindiaHindi) June 30, 2023