ممبئی، ؛بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں رہ کر مایوسی محسوس کررہی ہیں۔کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے درمیان بالی وڈ مشہور و معروف فنکار اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں ۔اس وقت شروتی ہاسن خود کو جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں قیام کے دوران انہیں ناکامی جیسا محسوس ہورہا ہے۔
انہو ں نے کہا ’’مایوس کرنے والا احساس آتا ہے لیکن ہم جو ایک کام کرسکتے ہیں وہ ہے گھر پر ہی رہنا۔
سبھی دن اچھے نہیں ہوتے ہیں کچھ دن صبح سویرے اٹھتی ہوں تو مایوس ہوتی ہوں لیکن پھر سوچتی ہوں کہ مجھے مثبت رہنا ہے میں لوگوں کے بارے میں سوچتی ہوں پھر لگتا ہے کہ میرے پاس گھر ہے،کھانا ہے‘‘۔
شروتی ہاسن نے بتایا کہ وہ کیسے قرنطین میں روحانی چیزوں سے منسلک ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس جگہ کے حصول کے لئے ایک طویل عرصے سے کام کر رہی ہوں۔
میرے والد نے مجھے ایک دوست کی طرح مشورہ دیا۔ایک وقت تھا جب میں ادھر ادھر بھاگ رہی تھی۔
کچھ عادتیں ہیں جنہیں میں بدلنا چاہتی تھی۔
اس کورنٹائن وقت میں میں خود سے پیار کرنے کے بارے میں جان رہی ہوں۔میرا کھانے کے ساتھ تعلق کافی گہرا ہوگیا ہے۔