بنگلور،4 اگست (یواین آئی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسدارمیا کے بھی کوروناسے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مسٹر سدارمیا نے منگل کو ٹویٹرپراپنی کورونا پازیٹو کے بارے میں اطلاع دی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا’’میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہوں اورڈاکٹر کے مشورے پراسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کرلیں۔‘‘
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی صاحبزادی اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کارتی چدم برم بھی کورونا کا شکار ہیں۔