نئی دہلی ، 19 اگست (یواین آئی) سابق صدر پرنب مکھرجی کے صاحبزادے ابھیجیت مکھرجی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کے والد کی حالت بدستورہے اوران کی صحت میں بہتری کے مثبت آثار ہیں۔
چوراسی سالہ مسٹر مکھرجی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد 10 اگست کو نئی دہلی کے فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں خون کے تھکا کو دور کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا ہے۔خیال رہے سابق صدر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔
ابھیجیت نے آج ٹوئٹ کیا ’’میرے والد آپ سب کی دعاؤں اور ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں سے مستحکم ہے۔ ان کے جسم کے تمام بڑے اعضا مستقل طور پر قابو میں ہیں اور مناسب طریقے سے کام کررہے ہیں۔ ان کی صحت میں بہتری کے مثبت آثار نظر آرہے ہیں۔ میں آپ سبھی سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔