نئی دہلی،4ستمبر(یواین آئی)عالمی بحران کے خدشے میں غیرملکوں میں دونوں قیمتی دھات میں جاری تیزی کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں بدھ کو چاندی پونے پانچ سال کی سب سے بڑی ایک دن کی تیزی کے ساتھ 51ہزار روپے فی کلوگرام کے پاس نکل گئی اور سونا اب تک کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی بازار میں چاندی آج 2،530روپے کی چھلانگ لگاکر 51،600روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔یہ 2ستمبر 2014(2700روپے)کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے۔سونا بھی 225روپے چمک کر اب تک کے ریکارڈ سطح 40،420روپے فی دس گرام ہوگیا۔
غیر ملکوں میں منگل کو چاندی حاضر پونے پانچ فیصد مضبوط ہوئی۔بدھ کو بھی سفید دھات میں مضبوطی کا سلسلہ جاری رہا۔یہ 0.03ڈالر چڑھکر 19.28ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔آج کاروبار کے دوران ایک وقت یہ 19.57فی اونس تک بھی پہنچی جو ستمبر 2016 کے بعد سب سے اونچی سطح ہے۔