رتن ٹاٹا کی اچانک موت سے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رتن ٹاٹا نے اپنے کام اور بدلاؤ لانے کی سوچ سے لاکھوں دلوں کو چھوا ہے۔ جہاں ایک طرف پورا ملک ان کے انتقال پر سوگ منا رہا ہے وہیں ان کی پرانی اور قریبی دوست سمی گریوال بھی کافی جذباتی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دوست کے گزر جانے کے غم میں آنکھیں نم کر دینے والا ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔
سمی گریوال نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ایکس’ پر رتن ٹاٹا کے لیے اپنے ایک نوٹ میں لکھا “وہ کہتے ہیں کہ تم چلے گئے، تمہارا نقصان برداشت کرنا بہت مشکل ہے، بہت مشکل… الوداع میرے دوست…رتن ٹاٹا”۔ اس طرح سمی گریوال نے اپنے دوست رتن ٹاٹا جن کے ساتھ ان کی گہری تاریخ رہی ہے انہیں نمناک آنکھوں سے الوداع کہا۔ ان کا یہ پوسٹ دیکھ کر ہر کوئی جذباتی ہو گیا۔
2011 میں ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گزرے زمانہ کی مشہور اداکارہ سمی گریوال سے رتن ٹاٹا کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ اس پر سمی نے قبول کیا تھا کہ وہ اور رتن ٹاٹا ہسٹری شیئر کرتے ہیں۔
سمی گریوال نے رتن ٹاٹا کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا “رتن اور میں بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔ وہ پرفیکشن ہیں، ان میں ہیومر کی اچھی سمجھ ہے، وہ نرم مزاج اور ایک پرفیکٹ جینٹلمین ہیں۔ پیسہ کبھی بھی ان کا ڈرائیونگ فورس نہیں رہا۔ وہ ہندوستان میں اتنا ریلیکس نہیں ہیں جتنا کہ وہ بیرون ملک میں ہیں”۔
غور طلب ہے کہ اس ہفتے کی ابتدا میں بھی رتن ٹاٹا کے بیمار ہونے کی افواہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی تھی۔ لیکن ان کی طرف سے ان افواہوں کو خارج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کی عمر سے متعلق حالات کے سبب یہ صرف ایک ریگولر میڈیکل جانچ تھی۔
انہوں نے لوگوں سے ان کی صحت کے سلسلے میں غلط خبر نہ پھیلانے کی اپیل بھی کی تھی۔ لیکن 10 اکتوبر 2024 کو ان کے انتقال کی خبر ملی جو صحیح تھی۔ 86 سال کی عمر میں رتن ٹاٹا نے ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔