بھوپال، 13 مارچ (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا نے آج یہاں پارٹی کے امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے انتخابات کے لئے اپنے نامزدگی کے پرچے داخل کیا۔
مسٹر سندھیا دوپہر میں اسمبلی کے احاطے پہنچے اور اپنے نامزدگی کے کاغذات داخل کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنو دت شرما اور دیگر پارٹی کے لیڈر ان موجود تھے۔ مسٹر سندھیا نے اپنے کاغذات اسمبلی کے چیف سکریٹری اور راجیہ سبھا انتخابات کےلئے ریٹرننگ افسر اے پی سنگھ کے حوالے کیا۔
مسٹر سندھیا کے علاوہ آج ہی بی جے پی کے ایک دیگر امیدوار ڈاکٹر سمیر سنگھ سولنکی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔ آج ہی کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا نے نامزدگی کا پرچہ بھرا، کانگریس امیدوار کے طور پر مسٹر دگ وجے سنگھ کل ہی نامزدگی کے کاغذات داخل کرچکے تھے۔
راجیہ سبھا کی دوسالہ مدت کے لئے انتخابات کے لئے نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے انتخابات ہورہے ہیں۔کانگریس اور بی جے پی کے قبضے میں ایک ایک سیٹ جانا طے ہے لیکن تیسری سیٹ پر دلچسپ مقابلہ ہونا طے ہے۔