ممبئی : یوں تو ہندوستانی سنیما کی دنیا میں بہادروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اب تک نہ جانے کتنے گیتوں کی تخلیق ہوچکی ہے لیکن ’اے میرے وطن کے لوگوں، ذرا آنکھ میں بھر لو پانی، جو شہید ہوئے ہیں ان کی ،ذرا یاد کرو قربانی ‘ جیسےگیت لکھنے والے وطن پرست رام چندر دویدی عرف پردیپ کے اس نغمہ کی بات ہی کچھ خاص ہے, 1962 میں لکھے گئے اس نغمہ کو آج بھی ہندوستان کے عظیم محب وطن گیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔









