بھوپال،4ستمبر (یواین آئی)مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ پر کل بےحد حساس الزامات لگانے والے ریاست کے محکمہ جنگلات امنگ سنگھار وزیراعلی کمل ناتھ سے ملاقات کے بعد سے خاموش ہیں۔
مسٹر سنگھار نے کل دوپہر مسٹر سنگھ پر حکومت کوبلیک میل کرنے،دباؤبنانے اور ایسے ہی کئی دیگر حساس الزامات لگائے تھے۔اس کے بعددیر شام وزیراعلی کی رہائش گاہ پر انہوں نے مسٹرکمل ناتھ سے ملاقات کی۔اس کے بعد سےمسٹر سنگھار خاموش ہوگئے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بھی فاصلہ اختیار کرلیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا کے بےحد قریبی مانے جانے والے مسٹر سنگھار نے کل دوپہر سابق وزیراعلی مسٹر سنگھ کے خلاف زبردست محاذ کھولاتھا۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلی ’پاور سینٹر‘کے طورپر محکمہ چلارہے ہیں،کلیکٹر اور کمشنر جیسے افسروں کے منتقل کراتے ہیں،خود میٹنگ کرتے ہیں اور بچوں جیسی ضد کرتےہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر سنگھ اپنی بیان بازی سے کانگریس کے نقصان کراتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے مسٹر سنگھ کی حکومت پر دباؤدور کرانے کےلئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو خط بھی لکھا ہے۔
اسی دوران کل ہی مسٹر سنگھار کے آبائی علاقے دھار ضلع میں محکمہ آبکاری کے ایک افسراور سماجی کارکن کے درمیان مبینہ طورپر فون پر بات چیت کا آڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے واقعہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی دھار میں تعینات اسسٹنٹ آبکاری کمشنر سنجیو دوبے کو بھی ہٹا دیاگیا۔