امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز یوں تو ٹینس کورٹ میں ہمیشہ اپنی حریف کھلاڑیوں کو مزے چکھاتی نظر آتی ہیں، تاہم اس بار انہوں نے ایک اور شعبے میں کئی خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سرینا ولیمز نے امریکا کی سیلف میڈ ارب پتی خواتین کی فہرست میں جگہ بناتے ہوئے پہلی ارب پتی ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امریکی شہرہ آفاق اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے امریکا کی ارب پتی سیلف میڈ خواتین کی جاری کردہ تازہ فہرست میں سرینا ولیمز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
فوربز کے مطابق سرینا ولیمز امریکا کی وہ واحد ایتھلیٹ خاتون ہیں جو سیلف میڈ ارب پتی بنی ہیں۔
فوربز گذشتہ کچھ عرصے سے ’سیلف میڈ ارب پتی‘ بننے والی شخصیات کی فہرست جاری کردہ ہے۔
وہ امریکا کی ارب پتی خواتین کی فہرست میں شامل واحد خاتون کھلاڑی ہیں—فوٹو: شٹر اسٹاک
اس فہرست میں ان افراد کو شمار کیا جاتا ہے جو اپنی ذہانت اور اپنی محنت سے دولت کمانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
اس بار ادارے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں سرینا ولیمز واحد ایتھلیٹ ہیں جو ارب پتی خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز کی مجموعی دولت 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 25 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز کی دولت میں زیادہ تر کمائی ان کے کھیل، میڈیا میں اشتہارات اور مختلف کاروبار میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہوئی۔