لکھنو:سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے پارٹی کے رکن پارلیمان محمد اعظم خاں اور انکی اہلیہ تزین فاطمہ ایم ایل اے کو انکی دوائیں سیتا پور جیل بھیج دی گئی ہیں۔
اعظم خاں اور انکی اہلیہ تزین فاطمہ کے ساتھ انکے بیٹے عبد اللہ اعظم جیل میں ہیں جہاں انکو عدالت کے ایک حکم کے بعد رکھا گیا ہے۔اس کنبے پر دھوکہ دھڑی کا ایک معاملہ زیر غور ہے جو انکے بیٹے عبد اللہ اعظکی پیدائش کی سند سے متعلق ہے۔ ان سب پر الزام ہے کہ ان لوگوں نے عبد اللہ اعظم کی ولادت کی تاریخوں کو دو مختلف اسناد سے ثابت کرنے کی کوشش کی اور الگ الگ سرٹیفیکٹ حاصل کئے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خاں اور انکی اہلیہ تزین فاطمہ ایم ایل اے کی رام پور میں ہومیوپیتھک دوا چل رہی ہے جو سیتا پور جیل میں ختم ہوگئی اور انکو دشواریوںکا سامنا کرنا پڑا۔اس سلسلے میں رام پور کی سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر ضبع مجسٹریٹ سے اپیل کی اور انہوں نے چیف میڈکل افسر سے تعاون کے بعد دونوں افراد کی دوا سیتا پور جیل پہنچا دی گئی۔
چونکہ ملک میں لاک ڈاون چل رہا ہے اسلئے کسی کی ملاقات سیتا پور جیل میں نہیں ہو سکی ہے۔