سیتاپور: اترپردیش میں ضلع سیتاپور کے بیسواں کوتوالی علاقے میں جمعرات کے روز ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ سے کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جلال پور گاؤں کے پاس واقع ایک دری بنانے والی فیکٹری میں گیس رساؤ سے بے ہوش ہوئے لوگوں کو اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں تین مرد، ایک خاتون اور دو بچوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد میں ایک اور بچے کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔









