سردی کے موسم میں سورج کی کرنوں میں بیٹھنے کے بہت سے فوائد ہیں. سردی کے موسم میں جب بھی وقت ملے تو سورج کی کرنوں میں بیٹھنا چاہئے۔
اس سے جسم کو وٹامن ڈی ملتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ سورج کی کرنیں آئرن کی کمی کو بھی دور کرتی ہیں۔ جسم میں آئرن کی کمی، کمزوری، تھکاوٹ، کینسر، ٹی بی اور پٹھوں کی بیماری کا علاج سورج کی کرنوں کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے. فرانس کے ہارٹ ڈجیج اسپیشلسٹ مارسیل پوگولو کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ سورج کی کرنوں سے دل بھی تدروست رہتا ہے۔
لیکن دھوپ میں بیٹھنے سے پہلے ان باتوں کا دھیان رکھنا چاہئے۔ پسینہ آنے کے بعد دھوپ میں نہیں بیٹھنا چاہئے۔ دوپہر بعد دھوپ میں بیٹھنے کا اتنا اہمیت نہیں ہے۔سائنسدانوں نے اپنی ریسرچ سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سورج کی کرنیں بیرونی جلد پر ہی اپنا اثر نہیں ڈالتی ہیں بلکہ جسم کے اندرونی اعضاء میں جا کر انہیں صحت مند بنانے میں اپنی
کارگر کردار ادا کرتی ہے۔