ممبئی ،27،جولائی:عروس البلاد ممبئی میں گزشتہ دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری موسلادھار بارش سے چھٹکارا نہیں ملا ہے بلکہ ایک بار پھرممبئی کو انتہائی شدید بارش کا سامنا ہے ۔ شہر میں سنگین صورتحال ہے , تعلیمی ادارے بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد انتہائی قلیل دیکھی گئی ۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی شہر اور مضافاتی علاقے کے لیے جمعہ تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ، موسلادھار بارش کے پیش نظر شہر میں اسکولوں اور کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک، لوکل ٹرین اور بس سروسز میں خلل پڑنے کا قوی امکان ہے ۔
IMD has again issued a red alert for heavy rains in the city. Parts of Mumbai are expected to receive severe downpours in the state for the next 3-4 hours on Thursday.#MumbaiRains #mumbairain #HeavyRains #HeavyRainfall #WeatherUpdate #rainalert pic.twitter.com/3qXsOJ5oy1
— Oneindia News (@Oneindia) July 27, 2023