نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے چھ اسکولوں کو جمعہ کی صبح ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
حکام کو اطلاع ملنے کے بعد اسکولوں میں موجود طلباء کوگھر بھیج دیا گیا۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا، ’’بم کا پتہ لگانے والی ٹیم اور فائر اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پچھم وہار میں بھٹناگر انٹرنیشنل اسکول، سری نواسپوری کے کیمبرج اسکول، امر کالونی میں ڈی پی ایس، ڈیفنس کالونی کے ساؤتھ دہلی پبلک اسکول، ایس جے انکلیو ڈی پی ایس اور روہنی کے وینکٹیشور گلوبل اسکول کو صبح ساڑھے 4 سے 8:30 کے درمیان دھمکیاں موصول ہوئیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اسکولوں میں بم کی دھمکی سے متعلق یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ہفتے کے شروعات میں میں بھی قومی راجدھانی کے کچھ اسکولوں کو بھی ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔