کانپور: اترپردیش میں کانپور کے بلہور علاقہ میں صحافی نوین گپتا کے قتل کے معاملے میں چھ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔صحافی نوین گپتاایک اخبار کے لئے تحصیل بلہور سے خبریں بھیجا کرتے تھے ۔
کل دیر شام میونسپلٹی دستر کے نزدیک اپنی دکان پر بیٹھے تھے ۔ و ہ پیشاب کرنے کے لئے قریب ہی گئے تھے کہ وہاں موجود حملہ آوروں نے ان پر اندھادھند گولیاں چلانی شروع کردیں۔ نوین کے سر اور سینے میں چار گولیاں لگیں۔ گولیوں کی آواز سن کر نوین کے بھائی نتن اور دیگر لوگوں انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے اعلی افسران کے ساتھ کئی دیگر تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی تھی۔ اس معاملے میں چھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ نوین گپتا کو چار گولیاں لگی تھیں ۔ واردات کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ رنجش کی بات سامنے آئی ہے ۔ ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد اصل صورت حال سامنے آسکے گی۔