نیروبی:شمال مشرقی کینیا میں صومالی الشباب گروپ کے مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں چھ افراد ہلا ک ہوگئے ۔علاقائی گورنر اور کینیا کے میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔منڈیرا کاؤنٹی کے گورنر نے رائٹر کو بتایا کہ چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔انھوں نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بات کہی۔کینیا کے ڈیلی نیشن نے اپنی ویب سائٹ پر دی گئی خبر میں اس واقعہ کے لئے الشباب کو مورد الزام ٹھہریا ہے ۔