موڑ منڈی، بھٹنڈا: پنجاب میں ضلع بھٹنڈا کے موڑمنڈی اسمبلی علاقہ کے کانگریسی امیدوار ہرمندر سنگھ جسي کے انتخابی جلسہ کے نزدیک کل رات بڑا دھماکہ ہوا، جس میں چھ لوگوے کی موت ہو گئی اور قریب دس لوگ زخمی ہو گئے ۔پولس ذرائع کے مطابق مہلوکین میں تین بچے شامل ہیں جو جلسہ کے پنڈال کے نزدیک ہی کھیل رہے تھے ۔ دھماکہ میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ پولس نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا اور تحقیقات کی جا رہی ہے ۔پولس نے آج صبح تلاشی کے دوران موقع پر ایک بم کو ناکارہ کیا جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکا تھا۔ اس کے پھٹنے سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ اس حادثے میں ایک گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔ یہ بم کوکرمیں لگائے گئے تھے ۔