نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں بھگدڑ میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے پر ایک شخص نے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔
بھگدڑ کا یہ واقعہ ریاست کے گنگا ساگر جزیرے میں واقع کا چھوبیریا میں کل پیش آیا تھا ۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک اور دس دیگر بری طرح زخمی ہوگئے تھے ۔
وزیر اعظم نے ان لوگوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آج اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بھگدڑ مین لوگوں کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کی۔
وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کی لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب مکرسنکرانتی کے موقع پر شردھالو گنگا ساگر میں ڈوبکی لگانے کے بعد کولکاتا واپس لوٹ رہے تھے ۔