لاس اینجلس، 16 نومبر (یو این آئی/ژنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو کے ارورہ کے ایک پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی سہ پہر ارورہ سنٹرل ہائی اسکول کے قریب نوم پارک میں پیش آیا۔
ارورہ پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ 14 سے 17 سال کی عمر کے پانچ نابالغ، جو فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے، کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ اس ٹوئٹ کے دو گھنٹے بعد پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک 18 سالہ نوجوان کو بھی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
کے سی این سی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے تمام چھ افراد ارورہ سینٹرل ہائی اسکول کے طالب علم ہیں۔