مظفر نگر : شاملی ضلع میں ۱۰؍اپریل کو پارلیمانی انتخاب میں ایک خاص امیدوار کے حق میں ووٹنگ کرنے کے سبب ایک ہی کنبہ کے افراد پر نامعلوم لوگوں کی فائرنگ میں زخمی دس سالہ بچے کی موت ہوگئی۔
یہ واردات ۱۱؍اپریل کو کیرانہ پولس تھانہ کے تحت اس وقت ہوئی جب نامعلوم لوگوں نے شاملی ضلع کے رامدا گاؤں کے ایک گھر میں گولی چلادی جس میں دس سالہ ندیم سمیت ۱۱؍افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع میں حال ہی میں ہوئے انتخاب کے دوران ایک خاص امیدوار کو ووٹ دینے کے سبب شاید یہ حملہ کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ندیم کی موت ہوگئی۔