نئی دہلی‘؛ لوک سبھا الیکشن کے چھٹے مرحلے میں مغربی بنگال کی چند سیٹوں پر نکسلیوں کے اثرات کے مدنظر آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور پرامن الیکشن کے لئے نیم فوجی دستوں کی 600سے زیادہ کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
اس مرحلے میں ریاست کی آٹھ سیٹوں تملک‘ کانٹھی گٹھل‘ جھارگرام‘ مدینی پور‘ پرولیا‘ بانکوڑا‘ وشنوپور اور جنگل محل میں الیکشن ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی طورپر جنگل محل علاقہ کے حسا س اور وہاں نکسلی تشدد کے خدشہ کے مدنظر ریاست میں مرکزی پولیس فورس کی 602 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔