بنگالورو:گوری لنکیش قتل معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔اس قتل معاملہ کی جانچ کرناٹک پولیس کی ایس ائی ٹی ٹیم کررہی ہے ۔ٹیم نے مشتبہ افراد کے خاکے اور ویڈوزجاری کئے ہیں۔جانچ ایجنسی کی پریس کانفرنس میں بتایاگیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل کردہ فوٹیج سے بھی بہت مددمل رہی ہے ۔
ساتھ ہی عینی شاہدین کے بیانات کی بنیادپرپورٹریٹ تیارکی گئی ہے ۔ایجنسی کے سربراہ بی کے سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان مشتبہ افرادکودیکھیں توپولیس کواطلاع دیں۔ انہوں نے کہاکہ تکنیکی ٹیم اور مقامی افراد سے ملی اطلاعات کے مطابق دو مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بنیاد پر ہی ان کے خاکے بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرم کو انجام دینے سے پہلے مشتبہ افراد نے تقریبا ایک ہفتہ تک بنگالورو میں قیام کیا تھا اور لنکیش کے گھرکے چکر بھی لگائے تھے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقہ میں رہنے والے ان افراد کی نشاندہی کریں ۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ مشتبہ افراد د و ہیں لیکن ان کے تین خاکے معلومات کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے سلسلہ میں 200-250 افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔