عراق کے دار الحکومت بغداد کے ہزاروں افراد نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوام نے منگل کے روز دار الحکومت بغداد کے الجاردریہ علاقے میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کی۔









