نئی دہلی ، 28 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک ہم وطنوں کو تحریک دیتی رہے گی۔
ہندوستان کے سپوت شہید بھگت سنگھ کی آج 113 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے کہا’’ ہندوستان کے بہادر بیٹے امر شہید بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی بہادری کی داستان برسوں تک وطن عزیز کے لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔