سری نگر، 4 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر و گام میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں جہاں وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ پیر کو دوسرے روز بھی منقطع رہا وہیں وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری متوقع ہے۔
وادی کشمیر میں پیر کو بھی صبح سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی در و برہم ہو کر رہ گئے۔