نئی دہلی ، 9 اکتوبر ؛ بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں کل رہی تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز مسلسل پانچویں دن گھریلو سطح پر پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول کے دام 109.83 روپے اور ڈیزل 100.29 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
مسلسل پانچ دن کے اضافے کے بعد ، اس ہفتے کے پہلے دن پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.47 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے نو دنوں میں پٹرول 2.65 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈیزل کے دام بھی 14 دنوں میں 3.85 روپے فی لیٹربڑھ گئے ہیں۔ اس ماہ اب تک پٹرول 2.20 روپے اور ڈیزل 2.60 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
اوپیک ممالک کی میٹنگ میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ خام تیل میں اضافے کے بعد ، امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی بات کی۔ اس کے ساتھ ، اس نے خام تیل کی برآمد روکنے کا بھی اشارہ کیا ، جس کی وجہ سے خام تیل کے دام میں پھر سےتیزی آنے لگی ہے۔کل کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 82.39 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.05 ڈالر اضافے کے ساتھ 79.35 ڈالر فی بیرل رہا۔