لکھنؤ: اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی کا داخلی جھگڑا تقریباً ختم ہوگیا ہے ۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے والد اور پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو سے آج ملاقات کی۔
ریاستی وزیر محمد اعظم خاں نے اسمبلی انتخابات سے عین پہلے بظاہر فیملی اور پارٹی کو متحد رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔
مسٹر خان نے مسٹر ملائم سنگھ سے تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت کرنے کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو کو ان کے والد سے ملوانے لے گئے جہاں وہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزیر کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔
باپ بیٹے کی ملاقات کے دوران ہی شیوپال سنگھ یادو کو بھی مسٹر ملائم سنگھ نے طلب کرلیاتھا۔