سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک، وائبر اور واٹس اپ کو بلاک کردیا ہے جبکہ حکومت نے سوشل میڈیا پرعارضی پابندی کی وجہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی خبروں کو روکنا بتایا ہے۔