نئی دہلی، 30 مارچ؛وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک ایک ٖغیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ فی الحال اسے سماجی تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضروی ہے۔ مہلک وائرس ’کورونا‘ کے ملک میں مسلسل پھیلنے کے مد نظر مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی ڈاکٹروں، صحافیوں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات کے ساتھ موجودہ صورتحال میں تعاون کے لیے بات چیت کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے ان تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضرورت ہے۔ سماجی تنظیموں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر ’انسانیت‘ ہوتا ہے، رسائی وسیع تر ہوتی ہے اور جذبۂ خدمت کے سبب عوام کا ان پر اعتماد ہوتا ہے۔
Social organisations are embodiments of compassion. They have a deep-rooted connect with people and they are at the forefront of service. Their role is very important in times such as these, when we are battling the menace of COVID-19. #IndiaFightsCorona
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2020