نئی دہلی،9 ستمبر (یواین آئی) راشٹرپتی بھون میں سکیورٹی اہلکاروں کی بیرک میں فوج کے ایک جوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس کو بدھ کی صبح چار بجے اطلاع ملی۔
جوان کی پہچان ٹیک بہادر تھاپہ کے طورپر ہوئی ہے۔اس نے بیرک نمبر سی میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوع سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہےاور فی الحال خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔