لندن: برطانیہ کی فوج نے اپنے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی فوج نے باقاعدہ تمام شعبے میں نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہاکہ سپاہیوں اور افسران کی داڑھی اور مونچھوں کی صفائی ستھرائی کی انسپیکشن کی جائے گی ، برطانوی فوج کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق داڑھی رکھنے کی پالیسی فوری طور پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی فضائیہ اور بحری فوج پہلے ہی اِس کی اجازت دے چکی ہے، اس سے قبل کئی غیر ملکی فوجیں، جیسے ڈنمارک، جرمنی اور بیلجیئم، فوجیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے چکی ہیں۔