گورکھپور:10دسمبر(یواین آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو افسران کو ہدایت دیا کہ عوامی مسائل کا ازالہ فوری اور شفافیت کے ساتھ کیا جائے اور اس میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
گورکھناتھ مندر میں رات قیام کے بعد یوگی نے آج صبح جنتا درشن میں آئے فریادیوں سے ملاقات کی۔ دھیان سے ان کے مسائل کو سنا اور کہا کہ ہر مسئلے کا تصفیہ میعاری، شفاف اور تشفی بخش ہونا چاہئے۔ وزیر اعلی نے افسران سے کہا کہ عوام کے ہر مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے تقریبا 150 فریادیوں ملاقات کی۔ انہوں نے سب کو تیقن دیا کہ ہر شخص کو انصاف دلایا جائے گا۔ سب کی درخواستوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے فوری ازالے کے حکم کے ساتھ یوگی نے لوگوں کو بھروسہ دلایا کہ حکومت ہر متاثر کے پریشان کا حل کرانے کے لئے پر عزم ہے۔
انہون نے افسروں سے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔ ہر متاثر کے ساتھ حساس رویہ اپناتے ہوئے اس کی مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ کسی کی زمیں پر غیر قانونے قبضہ کرنے والے، کمزوروں کو اجاڑنے والے کسی بھی صورت میں بخشے نہ جائیں۔ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
وزیر اعلی کے سامنے کئی لوگ جتنا درشن میں علاج کے لئے مالی مدد کی درخواست کے ساتھ پہنچے تھے۔ یوگی نے انہیں تیقن دیا کہ حکومت علاج کے لئے پوری مدد کرے گی۔ ان کی عرضیوں کو افسران کے حوالے کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ علاج سے جڑے اسٹیمیٹ کا عمل جلد سے جلد مکمل کر حکومت کو فراہم کرایا جائے۔