ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) کووڈ وباکے پیش نظر، ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز میں کچھ تبدیلیاں کر سکتا ہے۔
پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق چھ مختلف شہروں میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔
بدھ کو بی سی سی آئی کی ٹور اینڈ فکسچر کمیٹی کی میٹنگ میں اس بات پر تقریباً اتفاق ہو گیا ہے کہ تمام میچز دو جگہوں پر کھیلے جائیں گے۔