نیا سال آیا ہے تو بالی ووڈ انڈسٹری کے مداحوں کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔آئیے جانتے ہیں 2023 میں ریلیز ہونے والی چند اہم فلمیں کون سی ہیں جن کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
پٹھان: پٹھان 2023 کی بڑی فلموں میں سے ایک ہے۔اس فلم کے ذریعے شاہ رخ خان تقریباً 4 سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔ پٹھان فلم کا ٹریلر جاریکرتے ہیں اس نے دھوم مچادی ہے اوراس کے دو گانے اس وقت مقبول عام ہوچکے ہیں۔ فلم ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ 25 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
کسی کا بھائی کسی کی جان: فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بالی ووڈ سوپرسٹار سلمان خان کی فلم ہے جو کہ 2023 میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کا پہلے نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے کسی کا بھائی کسی کی جان رکھ دیا گیا۔سلمان خان کی اس فلم کا ابھی پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے جبکہ سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے اور شہناز گِل شامل ہیں۔
جوان: فلم جوان جنوبی ہند اور بالی ووڈ کا امتزاج ہے۔شاہ رخ خان کی جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ کوئی پہلی فلم ہوگی۔دو جون کو ریلیز ہونے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہندکی اداکارہ نیانتھرا مرکزی کردار ادا کریں گی۔
ادی پوروش: ادی پوروش ہندو مذہب کے تاریخی واقعے رامائن پر مبنی فلم ہے۔ فلم ادی پوروش16 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان شامل ہیں۔
ڈنکی: ڈنکی 2023کی ایک اور بڑی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان کی بطور ہیرو جلوہ گر ہیں۔ یہ فلم شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔فلم کی کہانی ہندوستان سے غیر قانونی طور پر امریکہ اور کینیڈا جانے والے طریقے ڈنکی پر مبنی ہے۔
ٹائیگر 3: ٹائیگر 3 سلمان خان کی معروف فلم فرنچائز ٹائیگر کا تیسرا سیکوئل ہے۔2012 میں اس فرنچائز کی پہلی بلاک بسٹر فلم ایِک تھا ٹائیگر ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوئی تھی جو کہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
رواں سال دیوالی پر ریلیز ہونے والی ٹائیگر 3 میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ایک مرتبہ پھرکٹرینہ کیف نظر آئیں گی۔اس فلم میں عمران ہاشمی بھی ہوں گے جبکہ علی عباس ظفر اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔