آگرہ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی انتخابی مہم کی زبان کے معیار میں آئی گراوٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس پی کو چھوڑ کر کوئی دوسری پارٹی یا لیڈر عوامی مسائل پر بات نہیں کر رہا ہے ۔
مسٹر مشرا نے پیر کے روز اگرہ میں بی ایس پی امیدواروں کی مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں زبان کامعیار دن بہ دن گرتا جارہا ہے ۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’کوئی لال ٹوپی کی بات کرتا ہے، کوئی کسی کی گرمی نکالنے کی بات کرتا ہے، لیکن ترقی کی بات ان میں سے کوئی نہیں کرتا ہے ۔