ہم عمروں تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو اور نوجوانوں تم یقین کرو یا نہ کرو لیکن کوئی 30 سال پہلے تک ہمارے ملک میں موبائل فون نہیں تھا۔ یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب انٹرنیٹ بھی نہیں تھا۔ چنانچہ خبروں اور معلومات کے حصول کے لیے اخبارات اور کتابوں کا مطالعہ کرنا پڑتا تھا۔









