امریکا کی ریاست جارجیا میں ماں اور باپ کو اپنے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ بدسلوکی اور لاپرواہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ لڑکا بھوک کی حالت میں اپنے پڑوس کے علاقے میں گروسری کی دکان تلاش کر رہا تھا کہ وہاں وہ کھانے کے لیے بھیک مانگ سکے۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ لڑکا پریشان، ننگے پاؤں اور بھوکا تھا اور درخواست کر رہا تھا کہ اسے اپنے گھر واپس نہ لے جایا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو جب تحویل میں لیا گیا تو اس کا وزن 18 کلو کے قریب تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹائلر اور کرسٹا شنڈلی نامی والدین پر قتل کی کوشش، قید، بچوں کے ساتھ ظلم اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔