بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے اسکارف پر تنقید کے باوجود سوناکشی سنہا نے ابوظبی کی مسجد کے دورے کے موقع پر روایتی لباس کا انتخاب کیا۔
میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے سبز اور سفید پرنٹ والا کرتا، پاجامہ پہنا اور اپنے سر کو سبز دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔

اداکار جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ایک نئے اشتہار کے سلسلے میں ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جبکہ سوناکشی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دونوں مسجد میں چلتے اور تصاویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔
ابوظبی کی مسجد کا دورہ، سوناکشی نے دوپٹہ اوڑھ لیا
مسجد کے دورے کےلیے سوناکشی نے سبز اور سفید پرنٹ والا ایک چھوٹا کرتا اور پاجامہ پہنا، اپنے سر کو بھی سبز دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ ظہیر اقبال نے سیاہ قمیض اور سبز پتلون کا انتخاب کیا۔









