سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے اڈیشنل سیشن جج پاکسو ایکٹ پنکج شریواستو کی عدالت نے اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں منگل کو پانچ ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور سبھی پر ایک لاکھ پانچ ہرزار روپئے بطور جرمانہ لگایا ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق شکتی نگر علاقے میں متاثرہ کےوالد نے 28اپریل سال 2017 کو تھانے میں تحریر دی تھی۔
تحریر کے مطابق اس کی نابالغ بیتی کے ساتھ شکتی نگر علاقے کے کوٹا بسی باشندہ اتسو گری، روکت بھٹہ چاریہ، راجو گوپ و گڈو راجبھر سات ماہ تک زبردستی عصمت دری کرتے رہے۔