نئی دہلی، 2 جنوری؛ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے راجستھان کے کوٹہ میں نومولود بچے کی موت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے راجستھان کانگریس صدر اویناش پانڈے نے جمعرات کو مسز گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کوٹہ کے جالون اسپتال میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک سو سے زائد بچوں کی موت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق مسز گاندھی سے ملنے وہ یہاں آئے تھے۔انہوں نے کانگریس صدر کو بچوں کی پراسرار طریقے سے ہونے والی ا موات کے بارے میں تفصیلات بتائیں، جس پر مسز گاندھی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی اس بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
اس اسپتال میں دسمبر میں سو بچوں کی موت ہوئی تھی اور گزشتہ دو دن میں نو بچوں کی موت ہوئی ہے۔