نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جنم اشٹمی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو بھگوان کرشن کی تعلیمات اور خوبیوں کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا چاہئے۔
اپنے پیغام میں محترمہ گاندھی نے کہا، ’’جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آئیے، جنم اشٹمی کے پرمسرت دن، بھگوان کرشن کی عظیم تعلیمات کو یاد کریں، جو صدیوں سے ہمارے لیے نیکی کے راستے پر چلنے کے لیے تحریک کا ذریعہ رہی ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا، “تمام ہم وطنوں کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے، میری خواہش ہے کہ بھگوان کرشن کی مہربانی سب پر قائم رہے۔”
محترمہ واڈرا نے بھجن کی لائنوں کے ساتھ بھگوان کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی، “شری کرشن گووند ہرے مراری، اے ناتھ نارائن واسودیو۔” شری کرشن جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دیوکنندن، بھگوان شری کرشنا کی برکتیں آپ سب کے ساتھ رہیں۔ جے رادھے کرشن ۔”