سری نگر، 12 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر میں ضلع بارہ مولہ کے سوپور میں منگل کی رات سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پولیس ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر 22 قومی راشٹریہ رائفل ، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم کے دستے اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے منگل کی صبح سوپور کے ودورا پیان میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ باہر نکلنے کے تمام راستوں کو بند کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔ پورا دن تلاشی مہم کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ چلا۔
دہشت گردوں کی جانب سے گولیاں چلانے پر سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی جس سے تصادم شروع ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ منگل کی دیر رات ایک دہشت گرد مارا گیا۔ بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد کئے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مہم جاری ہےمزید تفصیلات کا انتظار ہے۔