سینٹ لوسیا : جنوبی افرقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 174 رن پر لڑھک جانے کے باوجود لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج (36 رن پر پانچ وکٹ) اور تیز گیند باز کیگیسو ربادا (44 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 165 رن پر لڑھکا کر پیر کے روز میچ کو 158 رن سے جیت کر دو میچوں کی سیریز کو 2۔0 سے کلین سوئپ کردیا۔
جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 149 رن کی برتری حاصل کی تھی جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔