بنگلورو کے سائنسداں ڈاکٹر سید مظہر الامین کی کتاب محمد صلی اللہ علیہ و سلم حتمی نجات دہندہ کا بنگلورو میں رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس کتاب میں ڈاکٹر ایس ایم امین نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں۔ اپنی تحقیق کے ذریعہ انہوں نے قرب قیامت کی پیشن گوئیوں کی قمری اور شمسی تاریخ بتائی ہے۔
ڈاکٹر سید مظہر الامین نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ قیامت کے آنے میں اب 895 سال باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قمری کلینڈر کے مطابق قیامت 10 محرم بروز جمعہ 2364 ہجری کو آئے گی۔ اس وقت شمسی تاریخ 15 مارچ 2915 ہوگی۔