جنوبی کوریا میں ٹرینی ڈاکٹرز کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کی تعداد میں اضافہ کے باعث حاملہ خواتین کے سی سیکشن اور کینسر کے علاج روک دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت سیول کی نائب وزیر صحت پارک من سو کا کہنا ہے کہ تقریباً 9 ہزار جونئیر ڈاکٹرز (جو ٹرینی ورک فورس کا 71 فیصد حصہ ہیں) نے استعفیٰ دے دیا ہے۔









