تیلگو سنیما کی مشہور اداکارہ شبرا ایپپا نے طویل مدتی بوائے فرینڈ وشال شیوپپا سے شادی کر لی ہے۔ دونوں کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی ۔ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔
اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا : ‘وشال اور میں نے اپنے چاہنے والوں کی موجودگی میں ‘ڈوڈامانے’ میں شادی کی۔ یہ ہمارا 150 سال پرانا آبائی گھر ہے۔ اس خوشی کے موقع پر ہمیں یہاں بہت اچھا لگا ۔ یہ ایک جادوئی جگہ ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگ شبرا اور وشال کو ان کی شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اداکارہ پرنیتھا سبھاش نے بھی انہیں شادی کی نیک خواہشات دی ہیں ہے۔
اداکارہ کی تصاویر کو 15 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں اور اس میں لوگ اداکارہ کے لک کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیلگو اداکارہ نے اپنی شادی کیلئے کانجی ورم ساڑی پہن رکھی ہے۔ وہیں ان کا وشال بھی روایتی انداز میں کافی ہینڈسم لگ رہے ہیں ۔
شادی کی رسومات کے دوران جوڑے کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری دیکھنے کو ملی تھی۔ ان کی لو اسٹوری بھی کافی دلچسپ ہے۔ اس سلسلہ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مالدیپ کے دورے پر گئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنا پسندیدہ آوٹ فٹ پہنا تھا ۔ اسی دوران دونوں ایک دن کینڈل لائٹ ڈنر پر گئے اور وہیں وشال نے گھٹنوں پر بیٹھ کر شادی کیلئے پرپوز کردیا تھا ۔